پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاست سے بریک لینا میرے لیے ضروری ہے، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی، وضاحت کر چکا ہوں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ گورنر سندھ بنوں، اسحاق ڈار کو بھی کہا تھا۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو بیچنا ملکی مفاد میں ہے، سالانہ 90 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔