کیا سراج الحق جماعت اسلامی کے قائداعظم پر کفر کے فتوے پر معافی مانگیں گے

پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کریں، سراج الحق نے بطور وزیرخزانہ خیبرپختونخوا میں سودی نظام کو کیوں ختم نہیں کیا؟ رہنماء پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کیا سراج الحق جماعت اسلامی کے قائداعظم پر کفر کے فتوے پر معافی مانگیں گے، سراج الحق نے بطور وزیرخزانہ خیبر پختونخوا میں سودی نظام کو کیوں ختم نہیں کیا؟ انہوں نے امیر جماعت اسلامی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سراج الحق پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کرے، کیا سراج الحق اپنی جماعت کی طرف سے قائد اعظم کے خلاف کفر کے فتوے پر معافی مانگیں گے، پیپلزپارٹی اس وقت آئی پی پیز معاہدے کیئے جب ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں چھوٹے قصبوں میں بجلی پہنچائی گئی، پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان کسی دوسرے ملک کو بجلی فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جماعت اسلامی سود کی ایسی مخالف ہے جیسے پرویز مشرف کے ایل ایف او کی، سراج الحق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ رہے وہاں سودی نظام کو ختم کیوں نہیں کیا۔
یاد رہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ایک طرف باپ بیٹی اور دوسری طرف باپ بیٹا کی کہانی سے نکلیں، 8 فروری موروثی سیاست کے لئے یوم نجات ہوگا، 25 کروڑ عوام ووٹ دیکر پانچ سال تک روتے رہتی ہے،سیاسی دہشت گردوں کی وجہ سے عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا جبکہ معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہے، پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہو رہی ہے جس میں کرپٹ اشرافیہ ملوث ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے ملک کو ڈبو رہے ہیں، ایٹمی طاقت کے باوجود سیکیورٹی حالات بہتر نہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی وجہ سے لوگ جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے۔ تین بڑی سیاسی پارٹیوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا اور پی ڈی ایم کی حکومت فارغ ہوگئی، امریکی صدر جس وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے۔