علی امین گنڈاپور کا انٹرا پارٹی الیکشن پر ہونے والی تنقید پر ردعمل

علی امین گنڈاپور کا انٹرا پارٹی الیکشن پر ہونے والی تنقید پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیدیا۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر دیگر پارٹیوں اور لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری کی ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، سیاسی عمل پر اعتراض کو ہم قبول کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آگے صاف اور شفاف الیکشن کی جانب بڑھنا ہے۔