بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے میں جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ شیرانی اور موسیٰ خیل اضلاع کے درمیان میں پہاڑی سلسلے میں لگی ہے۔
ڈی سی موسیٰ خیل کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس ضروری سامان کے ساتھ پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی۔
آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بالز استعمال کئے جارہے ہیں، آگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر دو گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ساری رات جاری رہے گا، امید ہے صبح تک آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔