امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکا میں قید ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کےلیے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت لے رکھی تھی تاہم جیل حکام نے عین ملاقات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ملاقات کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ جانے والے سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحٰہ نے ملاقات کی اجازت نہ دینے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے معاملے کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحٰہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کے لیے امریکا گئی ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹر طلحہ محمود نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔ 

انہوں نے اس ملاقات سے متعلق بتایا کہ ذہنی طور پر عافیہ صدیقی دباؤ میں نظر آئیں۔ عافیہ صدیقی نے ایک ہی پیغام دیا ہے کہ انہیں جلد آزاد کیا جائے۔