سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔  

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرُعزم ہیں۔