نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کویت کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ ابوظبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کیلئے روانہ ہوئے، وزیر توانائی یو اے ای سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔