عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق قائد مسلم لیگ ن اور پارٹی صدر نے ناموں کی منظوری دی۔
اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز، رانا تنویر حسین مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہوں گے جبکہ احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر اور چوہدری شیر علی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں جبکہ میاں جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا اور سردار یعقوب ناصر پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مرتضٰی جاوید عباسی، سردار محمد یوسف اور اویس خان لغاری بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔