شہریوں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت

شہریوں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت

وزارت داخلہ نے شہریوں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے اعلامیے میں وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی غیر قانونی غیر ملکی کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد نہیں کریں، غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت دینے والے کی معلومات وزارت داخلہ کو دی جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معلومات قانونی کارروائی کیلئے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر فراہم کی جائیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی، انتخابی سرگرمیوں میں کسی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ کرنا غیر قانونی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔