چوہدری وقار علی خان کے ہمراہ حلقہ سے آئے ہوئے لوگوں سے ون ٹو ون ملاقاتیں کیں،حویلی برگیڈیر فتح خان (مرحوم ) چکری میں سیاسی امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا بھی کیا
راولپنڈی ،چکری ( میڈیا انچارج راجہ شاہد محمود جنجوعہ سے) تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان اور چوہدری وقار علی خان نے حویلی برگیڈیر فتح خان( مرحوم ) سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے وفود سے ون ٹو ون ملاقاتیں کیں اور مختلف سیاسی امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیااس موقع پر مجاہد سے ڈاکٹر راجہ محمد صفدر صاحب کی معرفت سے راجہ الطاف اور راجہ مظہر اقبال نے بمعہ اپنی برادری کے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیااس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے ان کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایااس موقع پرڈھولیال سے چوہدری عبدالستار اورصوبیدار چوہدری عمر مختاراور پرویز افسر ہمراہ اپنے دوستوں کے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کیا ان کے علاوہ چھچھ سے چوہدری واصف اورچوہدری شیر محمدچوہدری طاہر راجہ اکرا جٹال سے راجہ عرفان راجہ ابرار ملک حسن چونترہ سے راجہ علی راجہ ذیشان راجہ احتشام خان محمد سنگرال سے چوہدری لطیف چوھدری عمران اور راجہ عابدآف منیالانے ملاقات کی اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا.
اس موقع پر راجہ یاسرمجاہداور سید کفایت شاہ بگرا سیدا ملک ظہیر سروبہ چوہدری علی صفدر سہال شیخ ساجد رحمان شیخ محمد اسلم ، ملک زمرد چونترا ، چوہدری نور دین چکری ،چونترہ ،سنگرال ، چھچھ ، کہل وال ، جٹال ، مجاہدبگرا سیداں ، سہال ، سروبہ، گنگ ،اور چکری سے آئے ہوئے عوام کی کثیر تعدادبھی موجود تھی اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے سوشل میڈیا انچارج راجہ شاہد محمودجنجوعہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود رہے .
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم انشاءاللہ اپنی پوری تیاری سے آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور مجھے یقین ہے کہ میرے حلقے کے لوگ سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہیں کریں گے اور اپنی پوری توجہ سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے
انہوں نے آئے ہوئے معززین سے مذید کہا کہ آپ لوگوں کو میرے لیے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی میری خدمت کے نشان حلقے کے چپے چپے پر موجود ہیں اورمیں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے اپنی خدمت کی بنا پر لوگوں سے ووٹ حاصل کریں گے عزت کردار میں ہوتی ہے عہدوں سے نہیں اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو پچھلے دور میں جو بھی عہدہ میں پسند کر تا مجھے ملتا لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا مجھ سے بہت سی پارٹیوں نے رابطے کرنے کی کوشش کی بہت سے عہدوں کی افریں دیں لیکن میں نے ضمیر کا سودا نہیں کیا – میں نے اپنی عزت کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کی عزت اور بھروسے کاہر طرع سے مان رکھامیرا کل بھی موقف تھا کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا اور آج بھی میرا یہی موقف ہے میں نے جہاں 35 سال گزارے ہیں ان کے بارے میں بھی کبھی بات نہیں کی لوگ یہاں نت نئی بارات سجائے پھرتے ہیں اپنے ضمیر کا سودا کرنے والے اپنے بھی مخلص نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا 50 سال پرانا دوست ہے اور یہ دوستی آج تک قائم ہے مجھے عہدوں کی لالچ نہیں عمران خان کی طرف سے بھی آفر آئی لیکن میں نے کبھی کوئی عہدہ قبول نہیں کیا یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہوئے دیر نہیں لگاتے اور ہر جمعہ نئی بارات سجا لیتے ہیں انشائاللہ میں آپ لوگوں کی دعاوں اور ووٹ سپورٹ سے منتخب ہو کر اپنے پیارے ملک پاکستان اور اس حلقے کی پسماندگی کو دور کروں گا اور آنے والے دور میں اس حلقے کی عوام کے لیے میگا پروجیکٹ لے کر آئونگا آپ کی عزت مجھ سے ہے اور میری عزت میرے حلقے کی عوام سے ہے آخر میں چوہدری نثار علی خان نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ میرے دروازے حلقہ کی عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیںآخر میں معززین سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔