جبر کے بعد صبر اپنا کام دکھا رہا ہے، خالد مقبول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جبر نے اپنا کام کرلیا، اب صبر اپنا کام دکھا رہا ہے۔

کورنگی میں جلسہ عام سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین بدقسمتی سے جابروں، آمروں اور اشرافیہ کے نرغے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ایوان اور قانون نامنظور ہے، جہاں ظالم کو حکومت کرنے کا اختیار ہو، کورنگی کل بھی ایم کیو ایم کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہاں ماؤں بہنوں نے جوان بیٹوں اور بھائیوں کے جنازے اٹھائے، یہ جلسہ اس شہر کے مینڈیٹ کو چھیننے کے خلاف ہے، یہ جلسہ سیاسی قوت دکھانے کیلئے نہیں بلکہ شہر کو حق دلوانے کیلئے ہے۔