ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کل عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا اور اڈیالہ جیل سے ہی ان کی آن لائن حاضری لگادی گئی تھی۔