نئی ذمہ داریاں مجھے مزید محنت کرنے پر مجبور کریں گی، میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مجھ پر اعتماد کا مقروض ہوں۔ایڈووکیٹ شیر افضل مروت
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔شیر افضل مروت عمران خان کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں اور مختلف کیسز میں عمران خان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔حالیہ کچھ عرصے میں شیر افضل مروت نے خوب مقبولیت بھی سمیٹی۔
شیر افضل مروت نے گذشتہ ہفتے چارسدہ میں ورکرز کنونشن بھی کیے جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہم ذمہ داری دینے پر عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نئی ذمہ داریاں مجھے مزید محنت کرنے پر مجبور کریں گی۔ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مجھ پر اعتماد کا مقروض ہوں۔
The new responsibilities will Inshallah drive me to work harder. I am indebted to PTI Chairman Imran Khan for his trust in me. pic.twitter.com/prhzDYk9Ha
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 22, 2023