پنجاب حکومت کل دوبارہ اپیل جمع کرائے گی

فوجی عدالتوں کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ: پنجاب حکومت کل دوبارہ اپیل جمع کرائے گی

فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر پنجاب حکومت رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے کل دوبارہ اپیل جمع کرائے گی۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں کا قیام کالعدم قرار دیا تھا۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 184 تین کے تحت اپنا آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا جبکہ آئین اور قانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو 184 تین کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیاجاسکتا۔

آرمی ایکٹ کی طرز پر ملک بھر میں مختلف عدالتیں کام کررہی ہیں، فوجی عدالتیں اور عام عدالتیں 1947ء سےکام کررہی ہیں، فوجی عدالتوں میں ملزموں کا ٹرائل قانون کے مطابق کیا جاتا ہے۔