نگراں پنجاب کابینہ کا تاریخ میں پہلی بار اجلاس آج گوجرانوالہ میں آج ہو گا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ پانچواں ڈویژن ہے جہاں کابینہ کا اجلاس ہو گا۔
یاد رہے کہ 26 جنوری 2023ء کو پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں سے 8 وزراء نے حلف اٹھایا تھا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کابینہ ارکان سے حلف لیا تھا۔
تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی تھی۔