خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خالد مقبول کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنرسندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم اور دیگر سیاسی رہنماوں نے خالد مقبول کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وہ خالد مقبول اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک آٹھ نزد جناح گراؤنڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔