فیض آباد دھرنا کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس کل ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیض آباد دھرنا کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ سابق آئی جی اختر علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

3 رکنی کمیشن کے رکن طاہر عالم والدہ کی بیماری کے باعث کل اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے کی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے 2 ارکان پہلے ایک غیر رسمی ملاقات کرچکے ہیں۔