پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پر آگئے۔
علی نواز اعوان کی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔