مہنگائی کا ذمے دار سسٹم کو سمجھیں، کائرہ

مہنگائی کا ذمے دار سسٹم کو سمجھیں، کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحاد مجبوری نہیں ہوتے، مہنگائی کا ذمے دار سسٹم کو سمجھیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں سیاست کا بیانیہ خاص صورتحال اختیار کرتا ہے، سماج کے مطابق باتیں کرنا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ تھے، اس دوران جو زبان تھی وہ الیکشن میں نہیں ہوسکتی، آج کی صورتحال کے مطابق پیلز پارٹی اپنا بیانیہ سامنے رکھ رہی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ باقی ملکوں میں بھی اتحاد بنتے ہیں، ہوسکتا ہے ہمارا نقطہ نظر حالات کے تابع ہو، مہنگائی کا ذمہ دار سسٹم کو سمجھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیےصفیں ہموار ہو رہی ہیں لیکن نواز شریف اور پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔