سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
سردار عاشق گوپانگ اور عامر طلال گوپانگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے، پورے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عبدالغفار ڈوگر، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی اور انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس چار قیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دیے گئے، انتقامی سیاست سے قومی منصوبے اور معیشت تباہ جبکہ عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے، ہمیں اپنی سزا کا نہیں، عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دُکھ ہے۔