نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جنوری 2024ء تک تمام تارکینِ وطن کو واپس بھجوانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
نگرں وزیرِ اطلاعات بلوچستان کے مطابق چمن کے راستے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تارکین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ ایران، عراق، بھارت، بنگلا دیش، نائیجیریا و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو نکالا جا رہا ہے۔
نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ نادرا کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اب تک 1 لاکھ کارڈز بلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین کی واپسی ہمارے قومی مفاد میں ہے، بہت سی سیاسی پارٹیاں اس قومی مہم کی مخالفت کر رہی ہیں۔
جان اچکزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا دباؤ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانا ہو گا۔