رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41 اعشاریہ 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا ء ضروریہ مہنگی جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں قدرتی گیس کی قیمت میں 480 فیصد، چائے 8 اعشاریہ 88 اور دال مسور 5 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 3 اعشاریہ 99 فیصد، لہسن 3 اعشاریہ 09 فیصد، نمک 2 اعشاریہ 93 فیصد اور آٹا 2 اعشاریہ 64 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی 2 اعشاریہ 03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 11 اعشاریہ 16 فیصد، چینی فی کلو 4 اعشاریہ 24 فیصد اور پیاز فی کلو 1 اعشاریہ 49 فیصد سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں 5 لیٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت صفر اعشاریہ 65 فیصد، ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت 1 اعشاریہ 39 فیصد، اپری چاول فی کلو صفر اعشاریہ 42 فیصد اور گڑ فی کلو صفر اعشاریہ 27 فیصد سستا ہوا۔