عمر سیف اپنے نام پر مرسیڈیز اور ٹوئٹا کرولا گاڑیاں بھی گفٹ ظاہر کیں،اہلیہ کے نام 11 کروڑ 34 لاکھ کے پلاٹ اور اپارٹمنٹس ظاہر کیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر سیف 28 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلے ہیں۔دستیاویز کے مطابق عمر سیف ڈی ایچ اے ملتان میں ایک کنال رہائشی، ڈی ایچ اے ملتان میں کمرشل پلاٹ کے مالک ہیں۔عمر سیف نے باغبان پورا لاہور میں رہائشی پلاٹ، گلبرگ لاہور میں دفتر، جمشید روڈ کراچی میں 200 مربع گز کا کمرشل پلاٹ گفٹ ظاہر کیا ہے،عمر سیف نے مسلم ٹاؤن لاہور میں 70 لاکھ کی کمرشل عمارت کے بھی مالک ہیں۔
عمر سیف نے اہلیہ کے نام 11 کروڑ 34 لاکھ کے پلاٹ اور اپارٹمنٹس ظاہر کیے ہیں۔عمر سیف اپنے نام پر مرسیڈیز اور ٹوئٹا کرولا گاڑیاں بھی گفٹ ظاہر کی ہیں۔عمر سیف نے اپنے اور اہلیہ کے پاس 110 تولہ سونے کی قیمت 56 لاکھ ظاہر کی۔
عمر نے 10لاکھ 96 ہزار روپے کیس کی مد میں ظاہر کیے۔عمر سیف اور اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ 82 لاکھ کی رقم موجود ہے۔عمر سیف کے الیکٹرک کے 6 لاکھ 74 ہزار مالیت کے شئیر کے بھی مالک ہیں۔
علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، انوارالحق کاکڑ چار کروڑ،81 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،ملکیتی 10تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور کابینہ کے ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ انوار الحق کاکڑ مجموعی طور پر 4کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کے پاس 10 تولہ سونا موجود ہے،جس کی مالیت 80ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے، وزیراعظم کے پاس 20ایکڑ وراثتی زرعی زمین موجود ہے جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے، ان کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50ہزار روپے کے شیئرز ہیں، انوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2کروڑ 20لاکھ روپے موجود ہیں، کراچی ڈی ایچ اے میں 40 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر ان کا ہے، وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔