جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سازش کی وہ باہر ہیں، علیمہ خان

جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سازش کی وہ باہر ہیں، علیمہ خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان کے خلاف ساز ش کی وہ باہر ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جیل ٹرائل ایک مذاق ہے، جہاں کسی کو کوئی رسائی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب رہا نہیں ہوتے تو ہم بہنوں کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سب کا ٹرائل کیا جائے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کی مجبوریاں ہیں، اصل جماعت تو اب سامنے آئی ہے۔