غیر تسلی بخش کارکردگی پر سی ای او حیسکو کو ہٹا دیا گیا

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

بجلی کی چوری کے خلاف غیر تسلی بخش کارکردگی پر حیسکو کے سی ای او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

جی ایم ٹیکنیکل فیسکو محمد بشیر کو سی ای او حیسکو کا چارج دے دیا گیا۔

حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد بشیر کو اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی۔

حیسکو نے بجلی کی چوری کے خلاف فیسکو سے 4 افسران کی خدمات طلب کی تھیں۔

حیسکو کے سی ای او بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔