لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمارت کے خفیہ لاکرز سے برآمد کی گئی 40 کروڑ روپے کی رقم کو قانونی قرار دے دیا۔
پلازہ کے مالک نے عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف درخواست دائر کی تھی، کیس کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے طلبی پر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ منی ٹریل کی تصدیق ہو چکی ہے، نوٹس بھی واپس لے لیے ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کرنسی کی اطلاع غلط نکلی۔
عدالت نے منجمد کی گئی رقم فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایف آئی اے نے مری روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں چھاپہ مار کر 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرکے سیل کر دی تھی۔