غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی (فائل فوٹو)۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی (فائل فوٹو)۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت جنگلات وجنگلی حیات سے متعلق اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے

اس سے قبل چیف کنزرویٹر شریف الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں نایاب سلیمانی مارخور کی تعداد 1800ہے۔ 

چیف کنزرویٹر کے مطابق بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ ایک لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔ 

چیف کنزرویٹر شریف الدین نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں شکار کے لئے 10 دن کی ہنٹنگ لائسنس فیس 1 کروڑ روپے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سلیمانی مارخور کے شکار کی بولی 2 کروڑ 45 لاکھ 500 روپے میں ہوئی۔ صوبے میں فالکن کے شکار کے لئے ایک ہزار ڈالر فیس مقرر ہے۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ 

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں شکار کے نئے لائسنس پر عائد پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے۔