لاہور: (نیوز ڈیسک) 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی آج عدالت پیش کیا جائے گا، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان مقدمات کی سماعت کریں گی، ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔