نگران وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دورۂ سعودی عرب میں اردن کے ہم منصب ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔

ریاض میں او آئی سی غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں نگراں وزیر خارجہ نے اردن کے ہم منصب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جنگ بندی قرارداد کی اہمیت پر زور دیا۔