فواد چوہدری سے والدہ اور دونوں بیگمات کی جیل میں ملاقات

فواد چوہدری سے والدہ اور دونوں بیگمات کی جیل میں ملاقات

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چوہدری کے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کےلیے درخواست دائر کی تھی۔

فواد چوہدری سے ملاقات کی درخواست اُن کی والدہ اور دونوں بیگمات نے دائر کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی والدہ لاہور سے آئی ہوئی ہیں، وہ اپنے بیٹے سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خواہشمند ہیں۔

عدالت نے جیل قواعد کے مطابق دونوں بیگمات اور والدہ کو فواد چوہدری سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔

اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری سے اُن کی دونوں بیگمات اور والدہ کی ملاقات کروا دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں حبا فواد چوہدری نے کہا کہ 4 گھنٹے طویل انتظار کے بعد ملاقات کروائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے کانفیشن روم میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 10 منٹ تھا۔