عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی نے ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں بنائی ہیں۔
شاہی سید نے یہ بات پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
انکا کہنا تھا کہ یہ کمیٹیاں پولیس زیادتیوں پر ریکارڈ تیار کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔
شاہی شید کا کہنا تھا کہ سندھ کے قوم پرست اور سندھی قوم ہمارے بھائی ہیں۔