اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے لحاظ سے پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ اسلحہ فراہمی پر 7 نومبر کی ٹیلفونک گفتگو میں پاک یوکرین وزرائے دفاع میں کوئی بات نہیں ہوئی۔