تاشقند: (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان کے صدر مرزیوف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم تجارتی معاہدے سے دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی انضمام اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Tashkent, Uzbekistan
????Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar Met with the President of the Republic of Uzbekistan– Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar held a bilateral meeting with the President of the Republic of Uzbekistan, Shavkat Mirziyoyev, on the sidelines… pic.twitter.com/eCYYD5C9nX
— The Intel Consortium (@IntelPk_) November 8, 2023
اس موقع پر ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، وزیر اعظم کاکڑ اور صدر مرزیوف نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔