پنجاب میں 10 نومبر کو چھٹی ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

------فائل فوٹو
——فائل فوٹو

اسموگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، گوجرانوالہ میں 10 نومبر کو اسموگ کے سبب چھٹی ہو گی۔

حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی 10 نومبر کی اسموگ کے سبب چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویژن اور دیگر  4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ادارے 10 نومبر کو کھلے رہیں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گورنر اسٹیٹ بینک کو فون

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو فون کیا ہے۔

محسن نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اسموگ سے متعلق سنگین حالات سے آگاہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جمیل احمد سے جمعرات، جمعے اور ہفتے کو 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔