نگراں وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ-- فائل فوٹو
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ– فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روز کے سرکاری دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔

نگراں وزیراعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔