وادی تیراہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران و جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔