نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے۔
اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عمل درآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔
شمشاد اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔