خیبر پختونخوا حکومت نے دیگر ممالک کے ویزوں کے حصول کے لیے درخواستیں دینے والے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتاری سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں مرتب کی گئی فہرستیں صوبہ بھر کے کمشنر اور پولیس کے افسران کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں میں ویزے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی بعض وجوہات کی بناء پر وطن نہیں جانا چاہتے، دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستوں پر کارروائی کے باعث ان غیر ملکیوں کو گرفتاری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔