مسلمان حکمران اسرائیل کیخلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، سراج الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کےلیے مزید 14.5 ارب ڈالرز کی امداد منظور کی ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔ پاک افغان حکومتیں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کےلیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔  

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 فروری کو قومی انتخابات کرانے کے شیڈول کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ آئندہ کے لیے آئینی مدت میں الیکشن کرانے کی واضح ڈائریکشن دے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک ماضی کی غلطیوں کو دہرانے اور آئینی بحران پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

انہوں نے کہا انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی ہر صورت میں پابندی ہونی چاہیے۔