خدیجہ شاہ کی درخواستِ توہینِ عدالت، IG پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔

عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر فریقین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت میں اپنے مؤقف میں کہا کہ خدیجہ شاہ پر درج مقدمات کی جب رپورٹ عدالت جمع ہوئی اس وقت 2 مقدمات تھے، اس کے بعد ہم نے کئی چیزیں فرانزک کے لیے بھیجی ہوئی ہیں، جیسے جیسے چیزوں کی رپورٹس یا پھر کوئی پیش رفت ہو تو اس کے مطابق قانون اپنا راستہ بناتا ہے، ہماری کوئی بدنیتی نہیں تھی، ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔

جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے آئی جی پنجاب کے جواب پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی صاحب آپ کی تقریر بہت اچھی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔