ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کردیں، کراچی میں سو سے زائد انتخابی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایم کیو ایم قیادت نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کراچی میں سو سے زائد انتخابی دفاتر کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایم کیو ایم میں مختلف اہم شخصیات بھی شمولیت اختیار کریں گی۔