سماعت آج ساڑھے 11 بجے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان-- فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان– فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر دوسری سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کورٹ ایسوسی ایٹ کو سماعت کا وقت فریقین کو بتانے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے پچھلی سماعت پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سے جواب مانگا تھا کہ انتخابات کب ہوں گے۔

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی بھی درخواست گزار ہیں۔