شکیل مسعود پی بی اے کے چیئرمین، میر ابراہیم رحمان سینیئر وائس چیئرمین منتخب

شکیل مسعود پی بی اے کے چیئرمین، میر ابراہیم رحمان سینیئر وائس چیئرمین منتخب

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کا کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں پی بی اے کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔

پی بی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے، جیوٹی وی کے میر ابراہیم رحمان سینئر وائس چیئرمین، آج ٹی وی کے احمد زبیری وائس چیئرمین، دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود سیکریٹری جنرل، کے ٹی این کے اطہر قاضی جوائنٹ سیکریٹری، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

اجلاس میں ریڈیو اورٹی وی ممبران کی اکثریت شریک ہوئی، جس میں مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی، روز ٹی وی کے سردار خان نیازی، نیو ٹی وی کے چوہدری عبدالرحمان پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔

ریڈیو ارکان میں سے 5 افراد بلامقابلہ پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوگئے، ایف ایم 106.2 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم، ایف ایم 87 کی ناز آفرین ایس لاکھانی، ایف ایم 91 سے سارہ طاہرخان، ایف ایم 107 سے شیر اسفندیار خان بلامقابلہ پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹرمنتخب ہوئے۔