سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین روانہ ہو رہے تھے، اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن کلیئرنس نے آگاہ کیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ پر ہے، وہ سفر نہیں کرسکتے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا، شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین روانہ ہو رہے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس حکام نے شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ پر ہے، اس لئے وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔
امیگریشن حکام کی آگاہی کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔یاد رہے اس سے قبل 10 ستمبر کو نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہا تھا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی کے خلاف سیاسی زیادتی نہیں کی جا رہی، صرف نیب اور کریمنل کیسز چل رہے ہیں۔

نگراں وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ میں بھی نہیں، صوبے میں کسی کے گھر سے رقم برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا۔بریگیڈیئر(ر)حارث نوازنے کہاکہ ممکن ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔ اس قبل معلوم تھا کہ امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں شامل ناموں کی تعداد اب ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، اسٹاپ لسٹ میں مسلسل اضافہ، بلاول اور مراد علی شاہ کے قریبی ساتھیوں کے نام بھی شامل کر لیا گیا پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں، تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو سختی سے روکنے کی ہدایت ہے، میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں، تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو سختی سے روکنے کی ہدایت ہے، ملک کی معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔