سابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج

ریفرنس 2019 میں آیا جب سپریم جوڈیشل کونسل اس کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتی تھی، سپریم جوڈیشل کونسل کا موقف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل اجلاس ہوا۔اجلاس کونسل میں ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیلئے طلب کیا گیا تھا، جوڈیسل کونسل میں جسٹس سردار طارق جسٹس اعجاز الااحسن جسٹس امیر حسین بھٹی جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔اس حوالے سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 2019 میں جب ریفرنس دائر ہوا تب چئیرمین نیب کے خلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل نہیں تھا، اس بنیاد پر ریفرنس ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کیا گیا۔