نوازشریف کی واپسی کے بعد ن لیگ کا پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ

نوازشریف نے سب کے مل کر کام کرنے کی جو بات کی ہے اس میں پی ٹی آئی شامل ہے،کیا 9 مئی کے ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں ؟پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں پر الزام ہے تو کیا پی ٹی آئی میں کوئی دوسرا نہیں ۔راناثناء اللہ کی گفتگو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف نے سب کے مل کر کام کرنے کی جو بات کی ہے،اس میں پی ٹی آئی شامل ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی گئی بات میں پی ٹی آئی شامل ہے لیکن 9 مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں۔
کیا 9 مئی کے ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں ؟۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ سب میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے، صرف 9 مئی کے جتھوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کو تیار نہیں، پونے 4 سال تک چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی میسج ن لیگ سمیت کسی مخالف جماعت کو نہیں پہنچا۔
انہوںنے کہاکہ اگر میرے ذمے کوئی جرم ہے تو کیا مجھے اس لیے پراسیکیوٹ نہ کیا جائے کہ مجھے الیکشن لڑنا ہی پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں پر الزام ہے تو کیا پی ٹی آئی میں کوئی دوسرا نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ جلسہ ہماری توقعات کے مطابق کامیاب رہا، پورے ملک سے لوگ بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگی جلسے میں ملک کے ہر حصے اور علاقے کی نمائندگی تھی، ہر شہر اور ہر قصبے سے لوگ شرکت کیلئے پہنچے، جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کچھ لوگ دو، دو میل پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے، ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، موٹرسائیکل کسی نے مانگی ہے نہ کسی نے لی ہے۔انہوںنے کہاکہ جس تعداد میں لوگ آئے، ہم سب کو کھانا بھی نہیں دے سکتے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔