ایک جماعت پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی رہ چکی ، اب کہتی نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، سمجھ نہیں آتی وہ ہم پر تنقید کررہے یا خود اپنے اوپر تنقید کررہے۔ نگران وزیراطلات ونشریات مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراطلات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی مارشل لاء نہیں، سیاسی جماعتیں بات کرنے میں آزاد ہیں، ایک جماعت پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی رہ چکی ، اب کہتی نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، سمجھ نہیں آتی وہ ہم پر تنقید کررہے یا خود اپنے اوپر تنقید کررہے۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئین قانون اور عدالتیں کہیں گی حکومت آئین قانون پر چلنے کی پابند ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم پہلے سے بہت ساری پیش بندیاں کرنا شروع کردیں۔
نواز شریف جب آئیں گے عدلیہ اور آئین قانون کی روشی میں فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہوتا ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ تو ہے ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں حقیقی معاملہ ہے، سراج الحق، حافظ حمداللہ اور مولا نا فضل الرحمان پر بھی حملہ ہوا، لیکن اس کے باوجود الیکشن ہوں گے، 2018 میں بھی حالات خراب تھے۔
الیکشن سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اکثر معروضی پسند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ایک نگران حکومت ہے اور اپنا کام کررہی ہے، پاکستان میں چونکہ کوئی مارشل لاء نہیں ، الیکشن کا ماحول بھی ہے اس لئے سیاسی جماعتیں بات کرنے میں آزاد ہیں، اگر سابق حکومت کی اتحادی جماعتوں میں کوئی یہ کہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، ہم ہیں یا نہیں ہیں لیکن وہ تو پی ڈی ایم حکومت کے اتحاد میں تھے، مجھے نہیں پتا کہ وہ ہم پر تنقید کررہے ہیں یا اپنے اوپر کررہے ہیں، یہ وہی بتا سکتے ہیں۔
اتنے لمبے عرصے کی نگران حکومت کبھی رہی نہیں ہے، پاکستان میں سیاسی تقسیم انتہاء کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں، ریاستی ادارے کام کررہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔