احمد پور شرقیہ: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پر زور مذمت کرتا ہوں، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں میرے آباؤ اجداد کا تاریخی کردار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی دل سے قدر کرتا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔