لاہور: (نیوز ڈیسک) ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جبر کے طوفانوں میں نوازشریف کا ساتھ دینے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے این اے 127 اور این اے 133 کے رہنماؤں نے ملاقات کی، مریم نواز نے کہا کہ جب سب کہتے ہیں کہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا، نواز شریف ہی پاکستان کو ٹھیک کر کے دکھاتے ہیں، عوام کو ترقی کے منصوبے اور خوشحالی دینے والا معمار وطن نوازشریف واپس آ رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف قوم کو پھر مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے۔
مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک، رمضان صدیق بھٹی، میاں محمد سلیم، چودھری شہباز، خواجہ عمران نذیر و دیگر شامل تھے۔