لندن: (نیوز ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔
پاکستان روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہو جاؤں گا۔
https://x.com/pmln_org/status/1710274960718217312?s=20
نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا جو ایک نامناسب عمل ہے۔